میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اتوار کو  پاکستان آئینگے

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اتوار کو پاکستان آئینگے

ویب ڈیسک
هفته, ۵ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد 6 جنوری کو پاکستان کے دورے پر آئینگے ۔سفارتی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان کا دورہ پاکستان اتوارکومتوقع ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ولی عہد کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا جبکہ اماراتی ولی عہد پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کرسکتے ہیں ، دور ے کے موقع پر وزیر اعظم ، آرمی چیف اوردیگر حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں ۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی جو ولی عہد نے قبول کرلی تھی۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے نئی حکومت اپنے ایجنڈے پرعمل درآمد کرنے میں کامیاب ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں