بلدیہ عظمیٰ میں نابالغ افراد کی بھرتیوں کا انکشاف
شیئر کریں
1997میں بھرتی کے وقت دو افسران کی عمریں 18سال سے بھی کم تھیں
محمد امین لاکھانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد انور احمد کی بھرتیوں پر سوال اُٹھ گئے
مختلف ٹاونز اور سابق ڈی ایم سیز کے بعد بلدیہ عظمی کراچی میں بھی نابالغ افراد کی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔
……………….
گزشتہ روز کے ایم سی محکمہ ہیومن ریسورسز (ایچ آر ایم) نے گریڈ 17کے 85 افسران کی فائنل سنیارٹی لسٹ جاری کی ہے جس میں درج اعدادوشمار اور کوائف میں انکشاف ہوا ہے کہ 1997میں بھرتی کے وقت دو افسران کی عمریں 18سال سے کم تھیں اور قانون کے مطابق 18سال سے کم عمر کے افراد کو سرکاری ملازمت پر رکھنا غیر قانونی عمل ہے۔
محکمہ ایچ آر ایم سے جاری سنیارٹی لسٹ میں درج کوائف کے مطابق 20 ویں نمبر پر موجود اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد امین لاکھانی کی تاریخ پیدائش
23 جنوری1980 ہے جبکہ کے تاریخ اپائنمنٹ 28 نومبر 1997 ہے جس کے مطابق سرکاری ملازمت حاصل کرنے وقت محمد امین لاکھانی کی عمر 17 سال 10 ماہ اور 6 دن تھی اسی طرح فہرست میں 57ویں نمبر پر موجود ڈپٹی ڈائریکٹر محمد انور احمد 20اپریل 1980 درج ہے جبکہ تاریخ اپائنمنٹ 3دسمبر 1997ہے اس طرح ملازمت میں بھرتی کے وقت محمد انور احمد کی عمر 17 سال 8 ماہ 20 دن بنتی ہے۔ ملکی قانون کے مطابق 18 کی عمر میں قومی شناختی کارڈ کا اجراء کیا جاتا ہے جس کے بغیر سرکاری ملازمت کا حصول خلاف قانون ہے ۔
بلدیہ عظمیٰ


