سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
جرات ڈیسک
پیر, ۲۰ جولائی ۲۰۲۶
شیئر کریں
جاوید ہاشمی کے 2 دامادوں کیخلاف بھی بجلی چوری کے مقدمات درج کیے گئے ہیں
ملزمان ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی استعمال کررہے تھے، حکام الیکٹرک پاور کمپنی
ملتان میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی اور ان کے دو دامادوں کے خلاف مبینہ بجلی چوری کے الزام میں مقدمات درج کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق مقدمات ایس ڈی او میپکو کی مدعیت میں تھانہ مخدوم رشید میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں،میپکو ترجمان کاکہنا ہے کہ مختلف مقامات پرکارروائیوں کے دوران بجلی چوری پکڑی گئی،جہاں ملزمان مبینہ طور پر ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی استعمال کررہے تھے۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران بجلی کے میٹر قبضے میں لے لیے گئے ہیں اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیاگیا ہے،جاوید ہاشمی کے گھرکی بجلی ہفتے کی شام کاٹ دی گئی تھی۔


