میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بس بہت ہو گیا، تحریک شروع کی جائے، ابھی شروع کی جائے، علیمہ خانم

بس بہت ہو گیا، تحریک شروع کی جائے، ابھی شروع کی جائے، علیمہ خانم

جرات ڈیسک
پیر, ۲۰ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

جب تک ہم سڑکوں پر نکل کر ان پر دباؤ نہیں ڈالیں گے، تب تک یہ نہ تو عمران خان کا علاج کروائیں گے

بانی پی ٹی آئی کی قیدِ تنہائی ختم نہیں کریں گے، بانی چیئرمین کی ہمشیرہ کا کبل میں پارٹی کارکنوں سے خطاب

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے خیبر پختونخواہ کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اس تحریک میں فرنٹ لائن پر مزاحمت کریں اور پنجاب کو بھی اپنے ساتھ لے کر چلیں، اب گھروں سے نکلنے کا وقت آ گیا ہے کیونکہ موجودہ حکمرانوں نے تحریک انصاف کی 100 سے زائد انتخابی سیٹیں چوری کی ہیں، جب عمران خان جیل میں ہونے کے باوجود سرنڈر کرنے کو تیار نہیں ہیں تو پاکستان کے عوام بھی ان کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے۔

سوات کے علاقے کبل چوک میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 2 دسمبر کو عمران خان نے میری بہن سے کہا تھا کہ ‘آزادی یا موت’، عمران خان نے آزادی یا موت کی بات کی تھی لیکن میں کہتی ہوں ‘آزادی یا شہادت’، ہم بہنیں اب اپنے گھروں سے یہ حتمی فیصلہ کرکے نکل چکی ہیں کہ اگر اس جدوجہد میں ہم مارے بھی گئے، تو اللہ تعالیٰ ہماری شہادت قبول فرمائے۔

علیمہ خانم نے کا کہنا ہے کہ ہمیں ایران سے سیکھنا چاہیے، ایران کے لیڈروں نے ملک و قوم کی خاطر شہادتیں دی ہیں اور اپنے عوام کو ہمیشہ فرنٹ سے لیڈ کیا ہے کیونکہ ان کے لیڈر مخلص تھے اور حق کے لیے کھڑے ہیں، پاکستان میں بھی اب تحریک شروع کی جائے، اور یہ تحریک ابھی اسی وقت شروع کی جائے، کیونکہ عوام اور ہم سب یہی چاہتے ہیں کیوں کہ عمران خان جیسے عظیم لیڈر کو، جو صرف قوم کی خاطر قربانیاں دے رہا ہے، انہوں نے ناحق جیل میں قید کر رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ہم سڑکوں پر نکل کر ان پر دباؤ نہیں ڈالیں گے، تب تک یہ نہ تو عمران خان کا طبی علاج کروائیں گے اور نہ ہی ان کی قیدِ تنہائی کو ختم کریں گے، اب وقت آ گیا ہے کہ اپنے اور پاکستان کے مستقبل کے لیے نکلیں، کیونکہ اب بس بہت ہو چکا ہے، عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ جب تک آپ لوگ اپنی حقیقی آزادی کے لیے خود گھروں سے باہر نہیں نکلیں گے، تب تک آپ کو آزادی نہیں مل سکتی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں