میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدالت نے ایمپریس مارکیٹ کا اصل نقشہ ،دکانوں کی دستاویزات مانگ لیں

عدالت نے ایمپریس مارکیٹ کا اصل نقشہ ،دکانوں کی دستاویزات مانگ لیں

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے ایمپریس مارکیٹ کا اصل نقشہ اور دکانوں کی دستاویزات طلب کرلی ہیں۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ایمپریس مارکیٹ کی دکانیں مسمار کرنے کے خلاف دکانداروں کی درخواستوں پر سماعت کی، اس دوران درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ہمیں کئی دہائیوں سے یہ دکانیں الاٹ کی گئی تھیں، کے ایم سی نے ہمیں دکانیں لیز پر دی تھیں، لہذا ہماری دکانوں کا شمار تجاوزات میں نہیں ہوتا۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ یہ دکانیں غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی تھیں اس لیے مسمار کی گئیں، عدالت نے دکانداروں کا موقف سننے کے بعد درخواست گزاروں سے ایمپریس مارکیٹ کا اصل نقشہ اور دکانوں کی دستاویزات طلب کرلی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں