حکومت جو سلوک مخالفین سے کررہی ہے کل اس کے لیے تیار رہے ، نواز شریف
ویب ڈیسک
جمعه, ۵ اکتوبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے شہباز شریف کی گرفتاری پر اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ تحریک انصاف بدترین انتقام کی ذمہ دار ہے ، آج جو سلوک وہ مخالفین کے ساتھ روا رکھیں گے کل اس کے لیے انہیں تیار رہنا چاہیے ، یہی نظام قدرت ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری نہ صرف افسوس ناک ہے بلکہ مضحکہ خیز ہے ، بحیثیت وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خدمت، امانت و دیانت کی شاندار مثال قائم کی، جس کے نہ صرف پاکستانی عوام معترف ہیں بلکہ غیر ملکی حکومتوں اور عالمی اداروں نے بھی شہباز شریف کی خدمات کا اعتراف کیا۔نواز شریف نے مزید کہا کہ حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ شہباز شریف پر نہ ڈالے ۔