میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ریاستی اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے آرمی چیف

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ریاستی اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے آرمی چیف

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کے دفاع اور سیکیورٹی کے لیے قومی حمایت کے ساتھ اپنا فرض ادا کرتی رہے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این ڈی یو کا دورہ کیا۔ انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اور وار کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال اور پاکستان میں دیرپا امن کے حوالے سے بات کی جب کہ قومی سلامتی کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز پر بھی اظہار خیال کیا۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تمام درپیش چیلنجز جامع قومی حکمت عملی کا تقاضا کرتے ہیں، ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام ریاستی اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے، ملک میں دیر پا اقتصادی اور سماجی ترقی محفوظ ماحول سے جڑی ہے، دیرپا محفوظ ماحول دینے کے لیے پاک فوج ہر ممکن کوشش کرتی رہے گی، پاک فوج ملک کے دفاع اور سیکیورٹی کے لیے قومی حمایت کے ساتھ اپنا فرض ادا کرتی رہے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں