میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
پاکستان امریکہ کے بکھیرے ہوئے کانٹے سمیٹ رہا ہے،احسن اقبال

پاکستان امریکہ کے بکھیرے ہوئے کانٹے سمیٹ رہا ہے،احسن اقبال

منتظم
جمعرات, ۴ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ امریکا کے بکھیرے ہوئے کانٹوں کو پاکستان سمیٹ رہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جتنی قربانیاں پاکستان نے دیں کسی اورنے نہیں اسلام آباد پولیس لائنز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے خطے میں امن کے لیے ہمیشہ کوششیں کی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جتنی قربانیاں پاکستان نے دیں کسی اورنے نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے کودہشت گردوں سے بچانے کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، امریکا پاکستان کوطعنے دینے کے بجائے اس کے کردار کی تعریف کرے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا حالیہ بیان دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں سے مذاق اڑانے کے مترادف ہے ،کسی کو اختیار نہیں کہ پاکستان کی خودمختاری پرحملہ کرے۔احسن اقبال نے کہا کہ اگر پاکستان انسداد دہشت گردی کے خلاف آپریشن نہ کرتا تو افغانستان میں بیٹھے گروہ پورے خطے کے لیے خطرہ بن جاتے، پاکستان نے خطے کو ان گروہوں سے بچانے کے لیے جوانوں کی قربانیاں دی ہیں، اگر ہمیں شاباشی نہیں دی جاسکتی تو کسی کو ہمیں جھوٹا قرار دینے کا بھی حق نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کیبکھیرے ہوئے کانٹوں کو پاکستان سمیٹ رہا ہے، امریکا نے افغانستان میں ہتھیاروں کے انبارچھوڑے، افغانستان سیروس کے انخلا کے بعد امریکا ہاتھ جھاڑ کر روانہ ہوگیا، امریکا کا ساتھ دے کر ہمیں دہشت گردی اور منشیات سمیت دیگر مسائل ملے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں توشام سیکسی ایک مہاجر کو داخل ہونیکی اجازت نہیں ہے، روس کے ساتھ جنگ کے بعد لاکھوں افغان مہاجرین پاکستان آئے، ہم نے 35 لاکھ افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں