میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہائی ویزحیدرآبادکے تھانے منشیات کاگڑھ بن گئے

ہائی ویزحیدرآبادکے تھانے منشیات کاگڑھ بن گئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) ہائے ویز حیدرآباد کے تھانے منشیات فروشوں کا گڑھ بن گئے، بلدیہ، ٹنڈوجام، ٹنڈو یوسف اور ہٹڑی کے حدود میں گودام ہونے کا انکشاف، پنجاری کا تاجر ایس ایس پی کے پاس پہنچ گیا، منتھلی دینے کے باوجود ایس ایچ او بلدیہ الھ ڈنو پہنور نے تین لاکھ 80 ہزار لیکر مال واپس کیا، تحقیقات شروع، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں ہائے ویز کو لگنے والے منشیات سپلائی کا گڑھ بن گئے ہیں، ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے چار تھانے تھانہ بلدیہ، تھانہ ٹنڈوجام ،تھانہ ٹنڈو یوسف اور تھانیہ ہٹڑی کے حدود سے یومیہ لاکھوں روپے کی منشیات پوری ریجن میں سپلائی کی جاتی ہے، ذرائع کے مطابق تھانہ بلدیہ کے حدود میں ٹرانسپورٹرز اور اسپیشل منتھلی ہولڈرز کے آشیرباد سے منشیات کی فروخت و منتقلی جاری ہے، ذرائع کے مطابق تھانہ بلدیہ کے حدود سے پنجاری کے تاجر ریحان قریشی کا سوپاریوں سے بھرا لوڈر پکڑا گیا جس پر وہ تھانہ بلدیہ پہنچا، ایس ایچ او بلدیہ نے 3 لاکھ 80 ہزار روپے لیکر مال چھوڑا اور تاجر ایس ایس پی کے پاس پہنچ گیا، ایس ایس پی حیدرآباد نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، واضع رہے کہ ایس ایچ او بلدیہ الھ ڈنو پہنور منشیات فروشوں کی لسٹ میں شامل ہے جو کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے جاری کی گئی تھی.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں