میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ عوام کی عدالت میں سرخرو ہوگی‘ مریم نواز

ن لیگ عوام کی عدالت میں سرخرو ہوگی‘ مریم نواز

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس کی راہ میں آنے والی رکاوٹوںکو دور کیا جارہا ہے ،آئندہ عام انتخابات میں کارکردگی کا مقابلہ ہوگا اور عوام کی عدالت میں سر خرو ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاتی امراء رائے ونڈ میں یونین کونسل 68کے چیئرمین شہباز حیدر کی قیاد ت میں ملاقات کیلئے آنے والے بلدیاتی نمائندوں اور متحرک رہنمائوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مریم نواز نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ملک میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے اور ہر شعبہ ترقی کی جانب گامزن ہوا ۔ موجودہ دور میں حکومت کی راہ میں جتنی رکاوٹیں ڈالی گئی اس کی مثال نہیں ملتی لیکن اس کے باوجود حکومت نے عوام کی خدمت اور ملک کو آگے لے جانے میں کوئی کسرا ٹھا نہیں رکھی ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی بنیاد ہیں اور حکومت ان کی مضبوطی کیلئے ہر ممکنہ اقدام کر رہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں