میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نواز آئندہ 24گھنٹے کے دوران لندن روانہ ہوجائیں گی

مریم نواز آئندہ 24گھنٹے کے دوران لندن روانہ ہوجائیں گی

منتظم
پیر, ۱۸ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز اپنی والدہ کی عیادت کے لیے آئندہ 24گھنٹے کے دوران لندن روانہ ہوجائیں گیں۔ معتبر ذرائع کے مطابق مریم نواز آئندہ چند روز لندن میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گزاریں گیں۔ NA-120 میں ضمنی انتخاب کی الیکشن مہم کی وجہ سے اپنی والدہ کی عیادت کے لیے لندن نہیں جاسکیں تھیں۔ واضح رہے کہ این اے 120سے کلثوم نواز شریف مسلم لیگ ن کی امیدوار تھیں،گلے کے کینسرکی وجہ سے بیگم کلثوم نواز اپنی الیکشن مہم نہیں چلاسکیں،اس وقت وہ لندن میں زیر علاج ہیں۔ اسی لیے مریم نواز اپنی والدہ کی الیکشن مہم چلا رہی تھیں۔ اس معاملے سے انتہائی خوش اسلوبی سے نمٹنے کے بعد اب مریم نواز اپنی والدہ کی عیادت کے لیے لندن روانہ ہورہی ہیں۔ سابق وزیر اعظم نوازشریف ، حمزہ شریف اور خاندان کے دیگر افراد گزشتہ کئی روز سے لندن ہی میں مقیم ہیں۔ شہباز شریف لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوچکے ہیں، انہیں واپسی کے سفر کے دوران چند روز ترکی میں قیام کرنا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں