جماعت اسلامی کاواٹر بورڈ آفس کے باہراحتجاجی دھرنا
شیئر کریں
فاقی و صوبائی حکومتوں کی مجرمانہ غفلت و لاپروائی، مسائل سے عدم دلچسپی اور واٹر بورڈ کی نا اہلی کے باعث ملک کے سب سے بڑے شہر میں پیدا ہونے والے پانی کے بحران کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت بدھ 8ستمبر کو شاہراہ فیصل پر واٹر بورڈ ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی دھرنادیا گیا۔دھرنے سے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،نائب امیر کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ،بلدیہ عظمیٰ کراچی میں جماعت اسلامی کے سابق پارلیمانی لیڈرجنید مکاتی ،پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کراچی کے سکریٹری نجیب ایوبی ،نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر و واٹر بورڈ یونین کے رہنما خالد خان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے تاریخی دھرنے میں شرکت کرنے والے اہل کراچی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،آج کراچی میں ہر جگہ پانی کا بحران ہے، تقسیم کا پورا نظام تباہ ہے ،چھوٹے بڑے علاقے پانی کی قلت کا شکار ہیں ،واٹر بورڈ پر پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت مسلط ہے اور اس کی سرپرستی میں کرپشن کا بازار گرم ہے ،کراچی کو جو پانی ملنا چاہیئے تھا وہ نہیں ملتا،واٹر بورڈ کے الیکٹرک کو بل ادا نہیں کرتا اور کے الیکٹرک سوئی گیس کمپنی کو بل ادا نہیں کرتا ایک چکر ہے جو وفاقی وصوبائی حکومتوں کی سرپرستی میں چل رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی پورے ملک کو سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے لیکن تین کروڑ سے زائد لوگوں کو بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ، ٹرانسپورٹ کا کوئی انتظام نہیں ہے اور حکومت عوام کو ٹرانسپورٹ دینے میں ناکام ہے ، حکومت عوام کو پانی نہیں دیتی اور بجلی کے لیے شہر پر ایک مافیا کو مسلط کیا ہوا ہے ،نعمت اللہ خان نے K3منصوبہ مکمل کیا اور K4منصوبے کے آغاز کیا اس کے بعد سٹی حکومت نے اس منصوبے کو التواء میں ڈال دیا ، اسے پانچ سال میں بننا تھا اور 650گیلن یومیہ پانی ملنا تھا جو بدقسمتی سے نہیں مل سکا۔


