میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد، آج حج کا اعظم وقوف ادا کیا جائے گا

منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد، آج حج کا اعظم وقوف ادا کیا جائے گا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۱ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

منیٰ (مانیٹرنگ ڈیسک) مناسک حج کا آغاز ہو گیا ہے ٗ حج کے پہلے مرحلے میں20 لاکھ عازمین نماز فجر کے بعد منیٰ کی جانب روانہ ہوںگے،حج کا رکن اعظم وقوف (آج)جمعرات کو ادا کیا جائے گا اور غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب بھی ہوگی، اس موقع پرسعودی حکومت کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، مختلف مقامات پرایک لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہناہے کہ دستاویزات نہ ہونے پر ساڑھے 4 لاکھ افراد کو واپس بھجوا دیا گیا، عازمین، منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد کریں گے ٗحج کا رکن اعظم وقوف عرفہ (آج) جمعرات کو ادا کیاجائے گا۔بدھ کو8 ذی الحج کے دن عازمین غسل کرنے مکہ یا حرم کے قریب احرام باندھ کر حج کی نیت کر کے تلبیہ کہتے ہوئے منیٰ روانہ ہوئے جہاں رات بسر کریں گے ٗنماز پنجگانہ ظہر، عصر، مغرب، عشا اور فجر بھی وہیں ادا کی جائے گی۔9 ذی الحج کا سورج طلوع ہونے کے بعد عازمین عرفات روانہ ہوں گے ،وہاں رکن اعظم وقوف عرفات ہوگا۔ حجاج ظہر اور عصر کی نمازیں قصر ادا کریں گے ۔سورج غروب ہونے تک اللہ تعالیٰ کاذکر اور دعاو استغفار میں مصروف رہیں گے ۔سورج غروب ہو نے کے بعد مزدلفہ روانہ ہوں گے اور مغرب و عشاکی نمازیں مزدلفہ پہنچ کر ادا کریں گے اور پھر نماز فجر تک وہیں رہیں گے۔10ذی الحج کو نماز فجر کے بعد سورج طلوع ہونے تک حجاج ذکر الٰہی اور دعا میں مصروف رہیں گے ٗ پھرشیطان کو کنکریاں مارنے کے لیے وہاں سے منیٰ جائیں گے۔رمی کے بعد قربانی کی جائے گی جس کے بعد مرد اپنا سر منڈائیں گے اور خواتین اپنے بال کٹوائیں گی پھر حجاج طواف زیارت کے لیے مکہ چلے جائیں گے۔ منیٰ واپس آکر وہیں گیارہ ٗبارہ ذوالحجہ کی رات قیام کریں گے اورہر دن زوال کے بعد تینوں دن جمرات کو کنکریاں ماری جائیں گی۔بارہ تاریخ کو غروب آفتاب سے قبل منیٰ سے نکلنا ہوگا اور تاخیر چاہیں تو 13 تاریخ کی رات منیٰ میں بسر ہوگی۔حجاج اپنے اپنے ملک روانہ ہونے سے قبل بیت اللہ کا الوداعی طواف کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں