میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بریف کیس کھلاڑی نے مہم کے نام پردھندا شروع کردیا

بریف کیس کھلاڑی نے مہم کے نام پردھندا شروع کردیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

گزشتہ ماہ جرأت انوسٹی گیشن سیل کی جانب سے عدنان رضوی المعروف بریف کیس کھلاڑی اس کے سابق باس کلب حسن رضوی اور چھاپے میں پکڑی گئی جعلی ادویات کی فروخت میں ان کے معاون اور کچھی گلی کے ڈان غلام ہاشم نورانی کے کالے کرتوں کا پردہ چاک کرنے کاسلسلہ شروع کیا گیا۔ جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے رکھے گئے سرکاری ملازم عدنان رضوی اوردوا فروش غلام ہاشم نورانی کے گٹھ جوڑ پر جب محکمۂ صحت کے کچھ باضمیر افراد نے انگلیاں اٹھائیں ، تو اپنی کارکردگی دکھانے کے شوقین بریف کیس کھلاڑی نے یکم فروری سے پورے سندھ میں بنا لائسنس اور جعلی اودیات فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹور کے خلاف ایک مہم چلانے کا آغاز کیا۔
ایک تیر سے دو نشانے لگانے کے چکر میں اس مہم کو بھی بریف کیس کھلاڑی نے متنازع بنا دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں عدنان رضوی نے پہلے اکیلے جا کر معاملات طے کیے اور دو دن بعد اسی میڈیکل اسٹور پر چھاپے مار رہا ہے۔ ایک عینی شاہد نے جرأت کو بتایا کہ 6 ؍ فروری کو عدنان رضوی نے میڈیا کے کچھ نمائندوں کو ساتھ لے کر لانڈھی میں چھاپہ مار کر ایکسپائر ، جعلی اور غیر معیاری ا دویات بر آمد کرلیں۔ اوریہ ادویا ت وہ خود اپنے ساتھ لے کر آیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عدنان رضوی نے چند دن قبل ہی اس میڈیکل اسٹور کے مالک سے مبینہ طور پر معاملات کرکے چھاپہ نہ مارنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بریف کیس کھلاڑی نے اس مہم کو بھی مبینہ طور پر کمائی کا دھندابنا لیا ہے اور وہ یہ اہدافی کارروائی کر کے اعلیٰ حکام کی نظروں میں اچھا بننے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔ شہر کے دیگر علاقوں سے بھی جرأت کو اسی نوعیت کی خبریں موصول ہوری ہیں جنہیں تفصیل کے ساتھ انہی صفحات پر شائع کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں