میگزین

Magazine
تازہ ترین : فضل الرحمان کے قریبی رفقا نشانہ، مولانا کی اسلام آباد رہائش گاہ کے مالک کو بھی نوٹس جاری امریکی انتخابات، ٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ  کام کرنے کا اعلان تکنیکی اور آپریشنل وجوہات،کراچی ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب جسٹس منصور کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا بڑا جواب، پی ٹی آئی کے انتخابی نشان اور مخصوص نشستوں کا پنڈورہ باکس کھل گیا ایف آئی آردرج ہونا جرم نہیں، بریت کے بعد ملازمت سے محرومی غیرقانونی قرار، آئینی عدالت امریکا کا سعودی عرب میں سیکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری، غیر ہنگامی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت ایران: شہریوں کو ممکنہ جوہری حملے کی صورت میں محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری پیٹرول کی قیمت کا کھیل، عالمی منڈی سے پاکستانی پمپ تک، اربوں روپے کس کی جیب میں جاتے ہیں؟ محکمہ اطلاعات، اشتہارات میں من پسند اور کم ریٹنگ والے چینلز پر نوازشیں

ای پیج

e-Paper
فضل الرحمان کے قریبی رفقا نشانہ، مولانا کی اسلام آباد رہائش گاہ کے مالک کو بھی نوٹس جاری

فضل الرحمان کے قریبی رفقا نشانہ، مولانا کی اسلام آباد رہائش گاہ کے مالک کو بھی نوٹس جاری

جرات ڈیسک
بدھ, ۴ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

فضل الرحمان کے قریبی حلقوں سے وابستہ متعدد افراد کو ایف آئی اے کی تحقیقات کا سامنا رہا

 

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ فضل الرحمان کے قریبی ساتھی امان اللہ کو ایف آئی اے اور سی ڈی اے نے نوٹس جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق فضل الرحمان کے اہل خانہ اور قریبی رفقا کے خلاف مالی بے ضابطگیوں اور قانونی خلاف ورزیوں پر مختلف ادارے متحرک ہوگئے۔

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے امان اللہ کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا، امان اللہ کو ایف آئی اے نے متعلقہ انکوائری میں دستاویزی اور ڈیجیٹل شواہد سمیت 4 نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

امان اللہ کو اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے نے نوٹس جاری کیا۔ فضل الرحمان کے قریبی حلقوں سے وابستہ متعدد افراد کو ایف آئی اے کی تحقیقات کا سامنا رہا، امان اللہ G-6/4 گلی نمبر 83 اسلام آباد میں اس گھر کے مالک ہیں جس میں فضل الرحمان رہائش پذیر ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں