میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
پورٹ قاسم پر وزیراعظم نے ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح کردیا

پورٹ قاسم پر وزیراعظم نے ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح کردیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۸ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے بندرگاہ پورٹ قاسم پر مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے ’ٹرمینل ٹو‘ کا افتتاح کردیا ہے۔ایل این جی ٹرمینل ٹو کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قدرتی گیس کا یہ ٹرمینل ملک میں گیس کی سپلائی کا ایک بڑا ذریعہ ہے، جبکہ صنعتوں کو بلاتعطل گیس کی سپلائی جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایل این جی کو پاکستان درآمد کرنے کی کوششیں کی گئیں جو ناکام ہوئیں۔وزیر اعظم نے ایل این جی کو پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کا واحد ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم پاکستان کے توانائی نظام میں مزید قدرتی گیس کا اضافہ نہیں کریں گے تو ہم کبھی بھی توانائی بحران پر قابو نہیں پاسکتے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایل این جی پاکستان لانے کے لیے دو پارٹیوں نے بولی جمع کرائی تھی، تاہم ایل این جی کی بولی کا عمل مکمل شفاف رہا اور شفافیت کے ساتھ ہی ٹھیکہ دیا گیا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایل این جی ٹھیکے کے بعد 14 ماہ کی قلیل مدت میں ایل این جی پر کام شروع کردیا گیا اور اب تک ایل این جی کے 102 جہاز پاکستان آچکے ہیں۔کراچی میں اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گورنر ہاؤس میں لیگی سینیٹرز اور ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔خیال رہے کہ رواں برس اپریل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے شیخوپورہ میں 1180 میگاواٹ پیداواری استعداد رکھنے والے بھکی پاور پلانٹ کا افتتاح کیا تھا۔بھکی پاور پلانٹ ایل این جی سے چلنے والا پاکستان کا پہلا پاور پلانٹ ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ برس قطر کے ساتھ ایک ارب ڈالر کا معاہدہ کیا، جس کے تحت قطر کی لیکیوفائیڈ گیس کمپنی لمیٹڈ 2016 سے 2031 کے دوران پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو ایل این جی فروخت کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں