بھارتی درندوں کے ہاتھوں 2 نہتے کشمیری جوان شہید
منتظم
منگل, ۱۵ اگست ۲۰۱۷
شیئر کریں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے مزید دو کشمیری نوجوان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق شہید ہونے والے نوجوانوں میں ضلع پلوامہ کے علاقے کاکہ پورہ سے تعلق رکھنے والے اویس احمد اورضلع شوپیان کے علاقے زینہ پورہ سے تعلق رکھنے والے محمد سعید بٹ شامل ہیں یہ دونوں نوجوان گزشتہ روز احتجاجی مظاہرین پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے اور بعد میں سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں جاں بحق ہوگئیاس سے قبل ضلع شوپیان کے علاقے اونیورہ میں بھارتی فوجیوں اور مجاہدین کے درمیان ایک جھڑپ میں حزب المجاہدین کے اپریشنل کمانڈر محمد یاسین ایتو المعروف محمود غزنوی اپنے دو ساتھیوں محمد عرفان شیخ اور عمرمجید میر کے ہمراہ شہید ہوئے تھے جھڑپ میں دو بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔