میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی وزیرخارجہ کی یوم  آزادی پاکستان کی مبارک باد

امریکی وزیرخارجہ کی یوم آزادی پاکستان کی مبارک باد

منتظم
منگل, ۱۵ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اپنے پاکستانی ہم منصب خواجہ آصف کو فون کرکے امریکی عوام کی جانب سے پاکستان کے یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے دورے کی دعوت دے دی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ریکس ٹیلرسن نے خواجہ آصف کو امریکی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستانیوں کو تہنیتی پیغام پہنچایا۔انھوں نے خواجہ آصف کو پاکستان کا وزیرخارجہ بننے پر بھی مبارک باد دی اور ان کے ساتھ مل مشترکہ مقاصد حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی۔وزیر خاجہ خواجہ آصف نے پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر فون کرکے مبارک باد دینے پر ٹیلرسن کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان طویل تاریخی تعلقات کی یاد دہانی کرادی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا، پاکستان کے ترقی کے سفر میں معاشی اور دفاعی دونوں میں حصہ دار رہا ہے۔پاکستان کے وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ اپنے عہدے کے وساطت سے امریکا کے ساتھ شراکت داری کے عمل کو مزید مضبوط کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں