میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صبا قمر کا ماضی میں ساتھی اداکار سے محبت کا انکشاف

صبا قمر کا ماضی میں ساتھی اداکار سے محبت کا انکشاف

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

ساتھی اداکار اب شادی شدہ ہیں، اہلیہ انہیں مشکل میں ڈال سکتی ہیں،اداکارہ کا نام بتانے سے گریز

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں اپنی ایک فلم کے ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی، تاہم اداکار کی شادی ہونے کے باعث انہوں نے ان کا نام ظاہر کرنے سے گریز کیا۔

صبا قمر ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ایک فلاحی تقریب میں شرکت کی اور مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ اس دوران انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق بھی ایک دلچسپ واقعہ بیان کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ چند سال قبل ایک فلم میں کام کرنے کے دوران انہیں اپنے ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اداکار اب شادی شدہ ہیں، اس لیے وہ ان کا نام نہیں بتائیں گی، کیونکہ ان کی اہلیہ انہیں مشکل میں ڈال سکتی ہیں۔ صبا قمر کے مطابق انہوں نے اس بارے میں اپنی بھانجی سے بھی بات کی، جس نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ ساتھی اداکار کو بھول کر زندگی میں آگے بڑھیں۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں اپنی بھانجی کی بات درست لگی اور انہوں نے بھی اس سے اتفاق کیا۔ صبا قمر کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں اور صارفین اپنی جانب سے مختلف اداکاروں کے نام لے رہے ہیں، تاہم اداکارہ نے اپنے سابق ساتھی اداکار کی شناخت ظاہر نہیں کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں