میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سونے کی قیمت میں فی تولہ 15 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی

سونے کی قیمت میں فی تولہ 15 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۰ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

چاندی بھی 296 روپے سستی، عالمی مارکیٹ میں سونا 154 ڈالر فی اونس گر گیا

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 15 ہزار 400 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 836 روپے کا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 13 ہزار 203 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 25 ہزار 648 روپے پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 154 ڈالر سستا ہو کر 3573 ڈالر پر آگیا۔دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 296 روپے کی کمی کے بعد 4708 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 254 روپے سستی ہو کر 4036 روپے کی ہوگئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں