میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان نے ملک کو انتشار کی جانب دھکیل دیا،شہباز شریف

عمران خان نے ملک کو انتشار کی جانب دھکیل دیا،شہباز شریف

ویب ڈیسک
پیر, ۴ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کو انتشار کی جانب دھکیل دیا ہے، امید ہے سپریم کورٹ آئین کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ یہ کسی بڑی غداری سے کم نہیں، عمران خان نے ملک کو انتشار کی طرف دھکیل دیا ہے، نیازی اور ان کے ساتھیوں کو کھلا راستہ نہیں دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئین کی صریح اور ڈھٹائی سے خلاف ورزی کے نتائج برآمد ہوں گے، امید ہے سپریم کورٹ آئین کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔ادھرمسلم ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کو آئین اور جمہوریت کا غدار قرار دے دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور حواریوں نے کھلی آئین شکنی کی، وہ سب آرٹیکل 6 کی پکڑ میں آگئے ہیں، ایوان میں ثابت ہوگیا کہ عمران نیازی ہار گئے ہیں۔قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں کوئی حکومت نہیں بلکہ آئین شکن ٹولے کا قبضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی وزیراعظم ہی نہیں تو اس آئینی اختیار کو استعمال کیسے کرسکتا ہے، آئین کی شق 5 کو استعمال کیا گیا ہے، اسی میں لکھا ہے ہر صورت آئین پر عمل کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ شخصی اقتدار کو غیرآئینی طول دینے کے لئے آئین پر حملہ کیا گیا ہے، عمران نیازی ملک کو انارکی میں دھکیل چکے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان ملک کو بحران سے بچا سکتے ہیں، امید ہے کہ عدالت عظمیٰ آئین کی بالادستی کو یقینی بنائے گی، ملک کو آئین شکنی سے تحفظ کیلئے اپنا آئینی فرض پورا کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں