میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، شاہ فیصل ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات، نگرانی پر سوالات

سندھ بلڈنگ، شاہ فیصل ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات، نگرانی پر سوالات

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۰ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

سی 18شمسی سوسائٹی، اے 2/9میں تعمیراتی سرگرمیوں کے قانونی ہونے کی جانچ کا مطالبہ

اسسٹنٹ ڈائریکٹر انس سے منسلک پرائیویٹ بیٹر فیصل عرف ‘‘موٹے ’’پر سنگین الزامات

 

ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ٹاؤن میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے معاملے پر متعلقہ حکام کی نگرانی اور کارروائی کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ شمسی سوسائٹی کے پلاٹ سی 18 اور شاہ فیصل کالونی نمبر 2 کے پلاٹ اے 2/9 میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کی قانونی حیثیت جانچنے اور سرکاری ریکارڈ کی چھان بین کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ علاقے میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ان الزامات کے تناظر میں صحافیوں کے تحفظ اور آزادانہ رپورٹنگ کے لیے سازگار ماحول یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے ۔

دوسری جانب شاہ فیصل ٹاؤن میں عرصہ دراز سے قابض اسسٹنٹ ڈائریکٹر انس بنت حسنین سے مبینہ طور پر منسلک پرائیویٹ بیٹر فیصل عرف ‘‘موٹے ’ پر مختلف اداروں کے نام استعمال کرکے رقوم وصول کرنے کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔ تاہم ان الزامات کی تاحال آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی، جبکہ متعلقہ افراد کا مؤقف سامنے آنا بھی ضروری ہے۔

سرکاری ریکارڈ اور منظور شدہ نقشوں کی جانچ کا مطالبہ شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ فیصل ٹاؤن، بالخصوص سی 18 شمسی سوسائٹی، اے 2/9 میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں سے متعلق منظور شدہ نقشوں، تعمیراتی اجازت ناموں اور دیگر سرکاری دستاویزات کی جانچ کی جائے تاکہ تعمیرات کی قانونی حیثیت واضح ہوسکے۔

مطالبہ کیا گیا ہے کہ مبینہ غیر قانونی تعمیرات میں سہولت کاری، غیر قانونی وصولیوں اور صحافیوں کو دھمکیاں دینے سے متعلق الزامات کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

اس سلسلے میں متعلقہ سرکاری افسران اور دیگر ذمہ داران کا مؤقف بھی حاصل کیا جائے ۔شہری حلقوں کے مطابق اگر تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی یا اختیارات کے ناجائز استعمال کے شواہد سامنے آتے ہیں تو ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ متعلقہ حکام سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ معاملے پر اپنا واضح مؤقف پیش کریں اور تحقیقات کے نتائج سے عوام کو آگاہ کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں