میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی صارفین پر 23 ارب 33 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

بجلی صارفین پر 23 ارب 33 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

جرات ڈیسک
جمعه, ۶ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

جولائی سے ستمبر 2026کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا، نیپرا درخواست پر 17 نومبر کو سماعت کرے گا

 

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے 23 ارب 33 کروڑ روپے وصول کرنے کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔ درخواست سال 2026 کی تیسری سہ ماہی، جولائی سے ستمبر ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے، فی یونٹ بجلی کتنی مہنگی ہوگی، اس کا فیصلہ نیپرا کرے گا۔

درخواست میں کیپیسٹی چارجز کی مد میں 38 ارب 92 کروڑ روپے وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 5 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپے اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب انکریمنٹل پیکیج کے اثرات کی مد میں 29 ارب 25 کروڑ روپے کمی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ جولائی سے ستمبر 2026کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا، نیپرا درخواست پر 17 نومبر کو سماعت کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں