میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف کا شارٹ فال پر اظہار تشویش، ہنگامی ٹیکس اقدامات کی تجویز

آئی ایم ایف کا شارٹ فال پر اظہار تشویش، ہنگامی ٹیکس اقدامات کی تجویز

جرات ڈیسک
منگل, ۳ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

عالمی مالیاتی ادارے کا 15 ہزار 264 ارب کا سالانہ ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کرنے پر زور

 

آئی ایم ایف نے ٹیکس ریونیو میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شارٹ فال پورا کرنے کے لیے ہنگامی ٹیکس اقدامات کی تجویز دے دی ہے۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے نے اکتوبر میں 129 ارب روپے اور 4 ماہ کے دوران 96 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال پر تشویش ظاہر کی ہے۔

آئی ایم ایف نے 15 ہزار 264 ارب روپے کا سالانہ ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کرنے پر زور دیا ہے، جبکہ موجودہ ٹیکس محاصل کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق اگر ٹیکس شارٹ فال میں مزید اضافہ ہوا تو عوام پر نئے ٹیکس عائد کرنے یا سرکاری اخراجات میں کٹوتی کا آپشن زیر غور آسکتا ہے۔ اگلے اقتصادی جائزوں میں ٹیکس وصولی سے متعلق شرائط مزید سخت ہونے کا امکان ہے، جبکہ اہداف پورے نہ ہونے کی صورت میں ہنگامی ٹیکس اقدامات پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی اور صوبائی سطح پر جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں محاصل بڑھانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف اگلے مالی سال کے لیے ریونیو سے متعلق شرائط مزید سخت کرسکتا ہے، جبکہ نئے بجٹ سے پہلے ریٹیل، ہول سیل اور زرعی شعبے سے ٹیکس وصولی میں پیشرفت کی تجویز دی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے پروفیشنلز سمیت ٹیکس نیٹ سے باہر تمام شعبوں کو ٹیکس دائرے میں لانے پر بھی زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت طے شدہ شرائط پوری کرنا لازمی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں