میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی کا پنجاب میں تنظیمی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ، فریال تالپور کو اہم ذمہ داری سپرد

پیپلز پارٹی کا پنجاب میں تنظیمی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ، فریال تالپور کو اہم ذمہ داری سپرد

جرات ڈیسک
منگل, ۳ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

فریال تالپور ماہانہ بنیادوں پر پنجاب آئیں گی ،پارٹی کو فعال بنانے کے لیے مختلف شہروں کادورے کریں گی

10 یا 11 نومبر کو لاہور کا دورہ کر سکتی ہیں، ضلعی سطح پر پارٹی تنظیموں کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گی، ذرائع

مقامی حکومتوں کے انتخابات قریب آتے ہی پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں اپنی تنظیمی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے پارٹی کے ویمن ونگ کی سربراہ اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو پنجاب میں پارٹی کے تنظیمی امور کی نگرانی کی اہم ذمے داری سونپ دی ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق فریال تالپور اس ذمے داری کے تحت صوبے میں پارٹی کو متحرک کرنے اور تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار بڑھائیں گی۔ذرائع کے مطابق فریال تالپور 10 یا 11 نومبر کو لاہور کا دورہ کر سکتی ہیں جس کے لیے ملاقاتوں کا باقاعدہ شیڈول بھی تیار کیا جارہا ہے۔ دورے کے دوران وہ ضلعی سطح پر پارٹی تنظیموں کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گی۔ ذرائع کے مطابق فریال تالپور کا پنجاب میں قیام تقریباً 10 روز پر محیط ہوگا اس دوران وہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں اور پارٹی کارکنوں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ فریال تالپور کے پنجاب کے دورے اب ماہانہ بنیادوں پر ہوا کریں گے اور وہ پارٹی کو فعال بنانے اور تنظیمی سرگرمیوں کو مضبوط کرنے کے لیے صوبے کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گی۔ ذرائع کے مطابق ان دوروں اور ملاقاتوں کا مقصد ضلعی عہدیداروں سے براہ راست رابطہ قائم کرنے کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے عملی رہنمائی فراہم کرنا بھی ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں