رضوان کے بعد امام الحق کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت
شیئر کریں
امام الحق (آج) سے شروع ہونیوالے پیٹرنز ٹرافی گریڈ ون کے آخری رائونڈ میں او جی ڈی سی ایل کو دستیاب ہوں گے
قومی کرکٹر رضوان کے بعد امام الحق کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی، پیٹرنز ٹرافی گریڈ ون کے آخری رائونڈ میں او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کریں گے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق امام الحق (آج) پیر سے شروع ہونے والے پیٹرنز ٹرافی گریڈ ون کے آخری رائونڈ میں او جی ڈی سی ایل کو دستیاب ہوں گے، او جی ڈی سی ایل نے بھی امام الحق کی دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔ذرائع نے بتایاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے او جی ڈی سی ایل کو امام الحق کی ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کی اجازت سے آگاہ کر دیا ہے، جس کے بعد ان کی ایونٹ کے آخری رائونڈ میں شرکت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ یاد رہے اس سے قبل قومی کرکٹر محمد رضوان کو بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل چکی ہے۔ واضح رہے امام الحق کی او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پیٹرنز ٹرافی گریڈ ون میں شرکت قومی کرکٹرز کی ڈومیسٹک کرکٹ میں دستیابی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے۔


