میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، پی ای سی ایچ ایس میں کمرشل سرگرمیاں،قوانین پامال

سندھ بلڈنگ، پی ای سی ایچ ایس میں کمرشل سرگرمیاں،قوانین پامال

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۵ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

بلاک 2کے پلاٹ 131/1-Fاور 131/1-K پر تجارتی سرگرمیاں جاری

ڈائریکٹر نیاز لغاری کا مؤقف دینے سے گریز، کارروائی نہ کرنے پر سوالات برقرار

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ضلع شرقی کے معروف رہائشی علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں رہائشی پلاٹوں کے مبینہ کمرشل استعمال کا معاملہ تاحال حل طلب ہے ۔ متعدد شکایات کے باوجود مبینہ خلافِ ضابطہ سرگرمیوں کے خلاف مؤثر کارروائی سامنے نہ آنے پر علاقہ مکینوں کی جانب سے متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

جرأت سروے کے دوران لی گئی زیر نظر تصاویر میں زمینی حقائق کے مطابق بلاک 2 کے پلاٹ نمبر 131/1-F اور 131/1-K پر مبینہ طور پر رہائشی استعمال کے بجائے تجارتی نوعیت کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کمرشل سرگرمیوں کے باعث علاقے کی رہائشی حیثیت متاثر ہونے کے ساتھ ٹریفک، پارکنگ اور دیگر شہری مسائل میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ معاملے سے متعلق متعدد شکایات متعلقہ حکام تک پہنچائی جاچکی ہیں، تاہم تاحال ایسی واضح کارروائی سامنے نہیں آسکی جس سے یہ معلوم ہوسکے کہ زیرِ بحث سرگرمیاں منظور شدہ نقشوں اور متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہیں یا نہیں۔

مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے موقع کا معائنہ اور ریکارڈ و منظور شدہ نقشوں کی جانچ کرکے صورتحال واضح کریں اور خلاف ورزی ثابت ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

جرأت سروے ٹیم کی جانب سے معاملے پر متعلقہ ڈائریکٹر نیاز لغاری سے مؤقف حاصل کرنے کے لیے متعدد مرتبہ رابطے کی کوشش کی گئی، تاہم خبر کی اشاعت تک ان سے رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔ متعلقہ افسر یا ادارے کا مؤقف موصول ہونے کی صورت میں اسے من و عن شاملِ اشاعت کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں