میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، لیاری میں ناقص تعمیرات بے قابو، شہری خطرے میں

سندھ بلڈنگ، لیاری میں ناقص تعمیرات بے قابو، شہری خطرے میں

جرات ڈیسک
منگل, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

پلاٹ نمبر 1180، اسٹریٹ 12بکرا پیڑی، مرزا آدم خان روڈ پر کمزور تعمیرات

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کی مبینہ ملی بھگت سے تعمیراتی قواعد نظرانداز

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیاری کے علاقے بکرا پیڑی میں تعمیراتی قوانین اور حفاظتی ضوابط کی مبینہ خلاف ورزیوں کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ موصولہ تفصیلات اور موقع سے لی گئی زیر نظر تصویر کے مطابق پلاٹ نمبر 1180، اسٹریٹ 12 بکرا پیڑی مرزا آدم خان روڈ پر ایک کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر جاری ہے، جہاں عمارت کے بالائی حصے میں لکڑی کے عارضی شہتیروں اور بانس نما سہاروں کا وسیع استعمال نظر آتا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ تعمیر میں عمارت کی ساخت، بنیاد اور تعمیراتی معیار کے حوالے سے متعدد سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گنجان آبادی میں اس نوعیت کی بلند عمارت کی تعمیر سے قبل عمارت کے نقشے ، ساختی استحکام، بنیاد کی گہرائی اور دیگر تکنیکی تقاضوں کی مکمل جانچ ضروری ہے ، تاہم مبینہ طور پر ان امور کو نظرانداز کیا جا رہا ہے ۔ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ متعلقہ تعمیراتی نگرانی کے عمل میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کی مبینہ ملی بھگت کے باعث کارروائی نہیں کی جا رہی۔ تاہم ان الزامات کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی اور متعلقہ افسر یا ادارے کا مؤقف سامنے نہیں آیا۔مقامی مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ بلدیاتی و تعمیراتی ادارے فوری طور پر موقع کا معائنہ کریں، عمارت کے منظور شدہ نقشے اور تعمیراتی اجازت ناموں کی جانچ کی جائے اور اگر قواعد کی خلاف ورزی ثابت ہو تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کسی ممکنہ حادثے سے پہلے احتیاطی اقدامات کرنا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے ۔متعلقہ افسران کا موقف موصول ہونے پر شامل اشاعت کیا جائے گا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں