یوم دفاع پاکستان آج ملی جوش وجذبہ سے منایا جائے گا
شیئر کریں
دن کا آغازوفاقی دارالحکومت میں 31 ،صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوگا
نماز فجر کے بعد مساجد میں دعائیہ تقاریب ،ملک و قوم کی ترقی خوشحالی ،سلامتی کیلئے دعائیں کی جائیں گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوم دفاع پاکستان(آج 6/ستمبر) کو ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ صبح کا آغاز اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوگا جبکہ نماز فجر کے بعد مساجد میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک و قوم کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لئے دعائیں کی جائیں گی۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پربانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوگی۔ چھ ستمبر کی مناسبت سے مختلف مقامات پر تقریبات کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں پاک افواج کے وطن کے دفاع کے لئے کارناموں کو موضوع بنایا جائے گا۔


