میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بنوں پولیس کی کارروائیاں، 5 خطرناک دہشتگرد ہلاک

بنوں پولیس کی کارروائیاں، 5 خطرناک دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

ٹارگٹ کلر حیات اللہ، اسد یار، نعمت اللہ،منصور اور ایک نامعلوم دہشت گرد شامل
ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور شہریوں پر حملوں میں مطلوب تھے

پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک کر دیٔے۔ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کی خصوصی ہدایات پر بنوں پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔چوکی فتح خیل واقعے کے بعد مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران گزشتہ 24 گھنٹے میں 5 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ہلاک دہشتگردوں میں زرگل گروپ کا اہم ٹارگٹ کلر حیات اللہ، چوکی فتح خیل حملے میں ملوث اسد یار، نعمت اللہ، اہم کمانڈر منصور اور ایک نامعلوم دہشت گرد شامل ہیں۔پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور شہریوں پر حملوں میں مطلوب تھے۔ڈی آئی جی بنوں کی نگرانی میں خصوصی ٹیموں نے جدید انٹیلی جنس اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے کارروائیاں کامیابی سے مکمل کیں۔بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیلئے ضلع میں کوئی جگہ نہیں، امن کے قیام تک آپریشنز جاری رہیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں