امریکی فوج کے سیکریٹری ڈین ڈرسکول مستعفی
شیئر کریں
ڈرسکول اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیٹ میں عرصے سے اختلافات تھے، امریکی میڈیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امریکی فوج کے سیکریٹری ڈین ڈرسکول نے استعفی دے دیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈرسکول کے استعفے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے فوری طور پر تبصرے سے گریز کیا ہے، ڈرسکول کے ترجمان نے بھی کوئی جواب نہیں دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈرسکول اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیٹ میں عرصے سے اختلافات تھے جس کے بعد آج انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو استعفی بھیج دیا، ڈرسکول نائب صدر جے ڈی وینس کے دوست بھی ہیں۔
اس سے پہلے پیٹ ہیگسیتھ نے اپریل میں اچانک جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے ہٹا دیا تھا جبکہ یورپ اور افریقا میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل کرسٹوفر ڈوناہیو نے جون میں غیر متوقع طور پر استعفی دے دیا تھا۔وائٹ ہائوس ترجمان اینا کیلی نے کہا کہ سیکریٹری ڈرسکول نے امر یکا کو دوبارہ مضبوط بنانے کے صدر ٹرمپ کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں موثر کردار ادا کیا ہے، انہوں نے تاریخی فوجی آپریشنز کے دوران شاندار قیادت کی۔وائٹ ہائوس ترجمان نے کہا کہ ڈرسکول نے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں معاونت کی اور دیگر اہم خدمات انجام دیں۔


