میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنگ میں ایک ہزار اسرائیلی فوجی ہلاک، ہزاروں زخمی کیے گئے، ابوالفضل شکارچی

جنگ میں ایک ہزار اسرائیلی فوجی ہلاک، ہزاروں زخمی کیے گئے، ابوالفضل شکارچی

جرات ڈیسک
منگل, ۱ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

مریکی اڈے رکھنے والے ممالک کو احساس ہوگیا ہے کہ جو امریکا اپنا تحفظ نہیں کرسکتا وہ ان کا تحفظ کیسے کرے گا؟،بیان

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمان ایران فوج، بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے دعوی کیا ہے کہ حالیہ جنگ میں ایک ہزار اسرائیلی اہلکار ہلاک اور ہزاروں زخمی کیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کی صبح سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیکڑوں امریکی فوجی بھی مارے گئے، امریکا اور اسرائیل ہلاکتوں کوچھپا رہے ہیں۔ابوالفضل شکارچی کا کہنا تھا کہ افغانستان اور عراق میں بھی اصل ہلاکتیں بعد میں بتائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی اڈے رکھنے والے ممالک کو احساس ہوگیا ہے کہ جو امریکا اپنا تحفظ نہیں کرسکتا وہ ان کا تحفظ کیسے کرے گا؟۔ابوالفضل شکارچی نے مزید کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای اور میناب اسکول کے طلبہ کی شہادت کا جلد یا بدیر بدلہ ضرور لیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں