میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ لگ گئی، وزیر صحت نے رپورٹ طلب کرلی

لاہور جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ لگ گئی، وزیر صحت نے رپورٹ طلب کرلی

جرات ڈیسک
منگل, ۱ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

حاملہ خواتین سمیت 70 افراد کو فوری طور پر عمارت سے باہر نکال لیا گیا، ایک گارڈ کی حالت خراب ہو گئی

لاہور کے جنرل اسپتال کے گائنی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ذرائع کے مطابق آگ چھت میں نصب وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، واقعے کے بعد حاملہ خواتین سمیت 70 افراد کو فوری طور پر عمارت سے باہر نکال لیا گیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر فوری قابو پالیا، تاہم واقعے کے باعث ایک گارڈ کی حالت خراب ہوگئی۔انتظامیہ کے مطابق گارڈ کو لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میں طبی امداد دی گئی جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔بتایا گیا ہے کہ وزیر صحت نے واقعہ سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں