میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پرائیویٹ حج بکنگ کا نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہ

پرائیویٹ حج بکنگ کا نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
هفته, ۸ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

فیصلہ سعودی عرب کے نسک مسار سسٹم کے تناظر میں کیا گیا

وزارتِ مذہبی امور نے حج 2027 کے لیے نجی حج سکیم کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت پرائیویٹ حج آپریشن کو بھی نئے ڈیجیٹل نظام کے ذریعے وزارت کی براہِ راست نگرانی میں چلایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ سال نجی حج کی بکنگ کا عمل روایتی انداز میں پرائیویٹ حج آپریٹرز کے ذریعے نہیں ہوگا بلکہ وزارتِ مذہبی امور کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے سرکاری پاک حج ایپ کو استعمال کیا جائے گا جس کے ذریعے نجی حج اسکیم سے متعلق بکنگ اور دیگر مراحل مکمل کیے جائیں گے۔ نئے نظام کا فیصلہ سعودی عرب کے نسک مسار سسٹم کے مطابق حج آپریشن کو ڈیجیٹل بنانے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

حج 2027 میں پہلی مرتبہ سرکاری سکیم کے ساتھ ساتھ نجی حج آپریشن بھی وزارتِ مذہبی امور کی براہِ راست نگرانی میں انجام پائے گا۔وزارتِ مذہبی امور کے اس اقدام سے نجی حج سکیم کے انتظامی اور بکنگ کے مراحل کو ایک مرکزی ڈیجیٹل نظام کے تحت لانے کی راہ ہموار ہوگی جبکہ عازمین حج کے لیے بکنگ کے طریقہ کار میں بھی نمایاں تبدیلی متوقع ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں