میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جامعہ کراچی پروفیسر تشدد کیس، معافی پر فریقین میں صلح

جامعہ کراچی پروفیسر تشدد کیس، معافی پر فریقین میں صلح

جرات ڈیسک
پیر, ۲۱ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

ملزم کونین شاہ کی پروفیسر عارف ساقی سے گھر جاکر ملاقات، معافی مانگنے پر پروفیسر نے معاف کر دیا

……………….

جامعہ کراچی کے پروفیسر عارف خان ساقی پر تشدد کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ملزم کونین شاہ نے پروفیسر عارف ساقی سے ملاقات کرکے معافی مانگ لی، جس پر دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کونین شاہ گزشتہ شب اپنے سسر کے ہمراہ پروفیسر عارف خان ساقی کے گھر پہنچا اور ان سے ملاقات کی۔ پروفیسر عارف ساقی نے معافی مانگنے پر ملزم کو معاف کردیا۔ پروفیسر عارف ساقی کے مطابق کونین شاہ کے والد بھی وقتاً فوقتاً ان کے گھر آتے رہے ہیں، تاہم اب معاملہ طے پاگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے دوران ان کے بھتیجے کی گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ بھی کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 8 ستمبر کو تھانہ سچل کی حدود میں صفورا چورنگی کے قریب جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک لرننگ کے چیئرمین پروفیسر عارف ساقی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ کیس کا ملزم کونین شاہ عدالت سے ضمانت پر ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں