میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ : 5برس میں 5مذہبی تنظیموں کے خلاف 60 مقدمات

سندھ : 5برس میں 5مذہبی تنظیموں کے خلاف 60 مقدمات

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

جیش محمد ، تحریک لبیک ، اہل سنت ، سپاہ صحابہ اور اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے 337 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا
56 کیسز کا چالان ،4 عدم ثبوت پر نمٹا دیے گئے 31زیر سماعت 4 ملزمان کو سزائیں ،21 عدالتوں سے بری
کراچی ( رپورٹ: عقیل احمد ) سندھ میں پانچ برسوں کے دوران پانچ مذہبی تنظیموں کے خلاف 60 مقدمات درج کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے یہ بات محکمہ داخلہ نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیش محمد ، تحریک لبیک پاکستان ، اہل سنت ، سپاہ صحابہ پاکستان اور اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے 337 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں سے 56 کیس چالان کئے گئے 4 کیس عدم ثبوت کی بنا پر نمٹا دیئے گئے 31 مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں 4 ملزمان کو عدالتوں نے سزائیں دیں اور 21 ملزمان کو عدالتوں نے بری کردیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ نے ان مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائیاں کیں تب مذہبی تنظیموں کی غیرقانونی سرگرمیاں ختم ہوئیں اور جو مذہبی تہوار خیروعافیت سے گذر گئے حکومت سندھ نے تمام مسلح تنظیموں کے خلاف یکسان کارروائی کی ہے اس لئے امن و امان کی بحالی یقینی ہوئی ہے اب بھی پولیس کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی مسلح اور نفرت پھیلانے والی تنظیم سے رعایت نہ کی جائے اس حکم پر پولیس مکمل عملدرآمد کررہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں