میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، پی ای سی ایچ ایس میں غیر قانونی کمرشلائزیشن جاری

سندھ بلڈنگ، پی ای سی ایچ ایس میں غیر قانونی کمرشلائزیشن جاری

جرات ڈیسک
جمعه, ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

رہائشی قوانین نظراندازبلاک 2 کے پلاٹ نمبر F131اور F147پر غیر مجاز تعمیرات

ڈائریکٹر سمیع جملانی پر تعمیراتی مافیا کو رعایت دینے کے الزامات، شفاف تحقیقات کا مطالبہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں رہائشی پلاٹوں پر مبینہ غیر مجاز تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کے خلاف مکینوں کی تشویش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پلاٹ نمبر F131 اور F147 پر جاری تعمیراتی کام متعلقہ ضابطوں سے مطابقت نہیں رکھتے ، لیکن اس کے باوجود ذمہ دار اداروں کی جانب سے مؤثر کاروائی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔

نمائندہ جرأت سے بات کرتے ہوئے مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ رہائشی پلاٹوں پر کمرشل نوعیت کی تعمیرات سے علاقے کا بنیادی تشخص تبدیل ہو رہا ہے ، جبکہ ٹریفک کا دباؤ، پارکنگ کے مسائل اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔

ان کا مؤقف ہے کہ متعدد بار شکایات درج کرانے کے باوجود مبینہ خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر سمیع جملانی بعض تعمیراتی ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے انہیں مبینہ طور پر رعایت فراہم کر رہے ہیں، جس کے باعث تعمیراتی قوانین پر عملدرآمد متاثر ہو رہا ہے ۔ ان کے مطابق اگر فوری اصلاحی اقدامات نہ کیئے گئے تو رہائشی علاقوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کو روکنا مشکل ہو جائے گا۔

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس بی سی اے اور دیگر متعلقہ ادارے بلاک 2 کے پلاٹ نمبر F131 اور F147پر جاری مبینہ خلافِ ضابطہ تعمیرات کا فوری نوٹس لیں، حقائق کی غیر جانبدارانہ چھان بین کرائیں اور اگر بے ضابطگیاں ثابت ہوں تو ذمہ دار افسران اور متعلقہ تعمیراتی عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کاروائی کی جائے ۔ خبر میں شامل الزامات مقامی مکینوں سے منسوب ہیں۔ متعلقہ انتظامیہ یا نامزد افسر کا مؤقف موصول ہونے کی صورت میں اسے بھی مناسب اہمیت کے ساتھ شائع کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں