میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، ضلع کورنگی ، کے ڈی اے ایمپلائز سوسائٹی میں ریحان الائچی پٹہ سسٹم سرگرم

سندھ بلڈنگ، ضلع کورنگی ، کے ڈی اے ایمپلائز سوسائٹی میں ریحان الائچی پٹہ سسٹم سرگرم

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افسران ریحان الائچی پٹہ سسٹم کے تحت کے ڈی اے ایمپلائز سوسائٹی میں ناجائز تعمیرات کرواکر عدالتی حکم عدولی کررہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع کورنگی میں بھی ریحان الائچی پٹہ سسٹم نے غیر قانونی عمارتیں قائم کروانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ، کے ڈی اے ایمپلائز سوسائٹی میںخلاف ضابطہ شروع ہونے والی تعمیرات کا پتا لگا ہے ، پلاٹ نمبر 285، 450، 107، 789 پر بغیر کسی ضابطے غیر قانونی طریقے سے تعمیرات کی اجازت دے دی گئی ہے ، عدالتی حکم کے برخلاف ہونے والی تعمیر کو ڈائریکٹر سمیع جلبانی، ڈپٹی ڈائریکٹر ظفر احسن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عزیر امتیاز اور سینئر بلڈنگ انسپکٹر رضوان آرائیں سمیت بلڈنگ انسپکٹر خرم کی سرپرستی حاصل ہے ، جنہوں نے پٹہ سسٹم کے تحت اپنے حصے کی خطیر رقم وصول کرنے کے بعد بددیانتی کا مظاہرہ کررکھا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں