میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرپٹو کرنسی کے ذریعے دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کیلئے خصوصی یونٹ قائم

کرپٹو کرنسی کے ذریعے دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کیلئے خصوصی یونٹ قائم

جرات ڈیسک
منگل, ۲۱ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

کرپٹو کرنسی کے ذریعے ہونے والے مشکوک مالی لین دین کی نگرانی بھی خصوصی یونٹ کی ذمہ داری ہوگی، ایف آئی اے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وفاتی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کرپٹو کرنسی انویسٹی گیشن یونٹ قائم کر دیا۔

حکام کے مطابق کرپٹو کرنسی انویسٹی گیشن یونٹ ڈی جی ایف آئی اے کی خصوصی ہدایت پر قائم کیا گیا، خصوصی یونٹ کرپٹو کرنسی کے ذریعے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاون کی تحقیقات کرے گا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق کرپٹو کرنسی کے ذریعے ہونے والے مشکوک مالی لین دین کی نگرانی بھی خصوصی یونٹ کی ذمہ داری ہوگی، خصوصی یونٹ کرپٹو کرنسی سے متعلق سائبر جرائم اور مالیاتی فراڈ کی تحقیقات بھی کرے گا۔حکام نے بتایا کہ خصوصی یونٹ جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تحقیقات کرے گا، کرپٹو کرنسی کے غلط استعمال کی روک تھام اور مؤثر قانونی کارروائی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، خصوصی یونٹ کا قیام مالیاتی جرائم کے خلاف اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی کوشش ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں