میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس او  کا قومی ایئر لائن کی متعدد پروازوں کو فیول کی فراہمی سے انکار

پی ایس او کا قومی ایئر لائن کی متعدد پروازوں کو فیول کی فراہمی سے انکار

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۷ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے قومی ایئر لائن کی متعدد پروازوں کو فیول کی فراہمی سے انکار کردیا ہے۔ پی آئی اے کی کراچی سے جانے والی 7 پروازیں ایندھن کے حصول میں مشکلات کے باعث منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جن میں پرواز پی کے 370، پرواز پی کے 306، پرواز پی کے 350، پرواز پی کے 310، پرواز پی کے 302 شامل ہیں۔ان پروازوں نے کراچی سے اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، بہاولپور اور رحیم یار خان جانا تھا۔ دوسری طرف اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 309، کراچی سے ملتان کی پرواز پی کے 330 اور ملتان سے جدہ کی پرواز پی کے 739 بھی تاخیر کا شکار ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں