میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بے نظیر بھٹو کی شہادت کے 16 سال بعد بھی ہم انصاف کے انتظار میں ہیں،آصفہ بھٹو

بے نظیر بھٹو کی شہادت کے 16 سال بعد بھی ہم انصاف کے انتظار میں ہیں،آصفہ بھٹو

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی شہادت کو 16 سال گزر جانے کے بعد بھی ہم انصاف کے انتظار میں ہیں۔سابق وزیراعظم کی 16ویں برسی پر (ایکس سابق ٹوئٹر)پر جاری پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہم 2007 کے اس تاریخ سیاہ دن کو یاد کر رہے ہیں جب ہماری والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کردیا گیا۔ 16 برس بیت گئے ہیں لیکن ان کی جدائی کا دکھ اور نقصان کا احساس اس طرح ہو رہا ہے جیسے کہ وقت ٹھر گیا ہو۔ انکی ہنسی، مشورے اور محبت بھرا لمس ہرروز محسوس ہوتا ہے۔ انکے جانے سے ایک ایسا خلا پیدا ہوگیا ہے جو وقت نہیں بھر سکتا اور وہ ایک ایسا گھر چھوڑ کر چلی گئی ہیں جو پہلے جیسا کبھی نہیں ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں