میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرمپ کی فیفا ورلڈکپ کی فاتح ٹیم اسپین کو ٹرافی دینے کے بعد اسٹیج نہ چھوڑنے کی ویڈیو وائرل

ٹرمپ کی فیفا ورلڈکپ کی فاتح ٹیم اسپین کو ٹرافی دینے کے بعد اسٹیج نہ چھوڑنے کی ویڈیو وائرل

جرات ڈیسک
پیر, ۲۰ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیفا ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین کو ٹرافی دینے کے بعد اسٹیج نہ چھوڑنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں اسپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری بار ورلڈکپ جیت لیا۔

نیویارک میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میں اسپین کی ٹیم چھائی رہی اور دنیائے فٹبال پر آئندہ 4 سال کی حکمرانی قائم کرلی۔

اسپین کی جیت کے بعد کھلاڑیوں کی جانب سے گرائوہنڈ میں ہی جشن منایاگیا تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک ویڈیو ایسی بھی ہے جو خاصی مقبول ہورہی ہے،

یہ ویڈیو کسی اورکی نہیں بلکہ امریکی صدر ڈونلڈ ڈرمپ کی ہے جو اسپین کے کھلاڑیوں کوٹرافی پیش کررہے ہیں۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھلاڑیوں کو ٹرافی دینیکے بعد امریکی صدر اسٹیج پر ہی موجود رہے اور بظاہر وہ کھلاڑیوں کے ساتھ تصویر وننگ تصویر میں اپنی موجودگی چاہتے تھے۔

ٹرمپ کبھی ایک کھلاڑی سے توکبھی دوسرے کھلاڑی سے ہاتھ ملارہے جب کہ ان کے ساتھ موجود انتظامیہ نے ٹرمپ کو اسٹیج سے نیچے کی جانب راستہ دکھانے کی کئی بارکوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپین کے کھلاڑی بھی امریکی صدر کا اسٹیج سے اترنے کا انتظار کر رہے تھے لیکن صورت حال کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں نے اپنا جشن شروع کردیا اور تصاویر کا سلسلہ شروع ہوگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں