ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے اضافہ، نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر
جرات ڈیسک
منگل, ۲۱ جولائی ۲۰۲۶
شیئر کریں
ڈیزل اور پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق 21 جولائی کے لیے کیا گیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت کی جانب سے ایک دن کیلیے پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر جبکہ پٹرول کی نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل اور پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق 21 جولائی کے لیے کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے۔


