میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آبنائے ہرمز میں دو یونانی بحری جہازوں پر میزائل حملے

آبنائے ہرمز میں دو یونانی بحری جہازوں پر میزائل حملے

جرات ڈیسک
منگل, ۲۱ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

عملے کے تمام ارکان کو ایک بوٹ کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آبنائے ہرمز میں دو یونانی بحری جہازوں پر میزائل حملے ہوئے ہیں، ایک میں آگ بھڑک اٹھی۔

عرب میڈیا کے مطابق جہاز میں آگ لگنے کے بعد اس کے تمام عملے نے جان بچانے کے لیے جہاز کو چھوڑ دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق مالٹا کے پرچم بردار آئل ٹینکر کاوومالیاس پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، متاثرہ آئل ٹینکر یونان کی کمپنی کی ملکیت ہے، عملے کے تمام ارکان کو ایک بوٹ کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ٹینکر گزشتہ کئی ماہ سے سعودی عرب کے ساحلی علاقے کے قریب سمندر میں لنگر انداز تھا۔ بعد ازاں یہ 2 جولائی کو آبنائے ہرمز سے نکلتا ہوا دکھائی دیا، تاہم اس دوران اس کا آٹومیٹک آئیڈینٹیفکیشن سسٹم بند ہوگیا تھا، جس کے باعث اس کی نقل و حرکت کی مکمل نگرانی ممکن نہ ہو سکی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں