میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، ناظم آباد میں غیرقانونی تعمیرات پر تنازع، درخواستیں جمع

سندھ بلڈنگ، ناظم آباد میں غیرقانونی تعمیرات پر تنازع، درخواستیں جمع

جرات ڈیسک
منگل, ۱۴ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

علاقہ مکینوں کی درخواست پر پلاٹ نمبر 98/1، چھوٹا میدان، اورنگ آباد تعمیرات کی تحقیقات

متعلقہ اداروں کو کارروائی کا حکم،ملکیتی کاغذات، بلڈنگ پلان سمیت دیگر دستاویزات طلب

 

وسطی کے علاقے ناظم آباد کے اورنگ آباد (چھوٹا میدان) میں پلاٹ نمبر 98/1پر مبینہ غیرقانونی تعمیرات کے معاملے پر سرکاری سطح پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق علاقہ مکینوں کی جانب سے متعدد درخواستیں جمع کرائی گئیں، جن میں الزام عائد کیا گیا کہ مذکورہ پلاٹ پر منظور شدہ نقشے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیرات کی جا رہی ہیں، غیر مجاز توسیع کی گئی ہے اور عوامی گزرگاہ پر بھی تجاوزات قائم کی گئی ہیں، جس سے رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دستاویزات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد نے ستمبر 2025 میں علاقہ مکینوں کی شکایت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ارسال کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی۔ بعد ازاں مختیارکار (ریونیو) ناظم آباد نے 24 اپریل 2026 کو موصولہ عوامی شکایت ایس بی سی اے اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کو ارسال کی، جبکہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ نے 13 مئی 2026 کو نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ مالک سے پلاٹ نمبر 98/1، اورنگ آباد کے ملکیتی کاغذات، لیز، منظور شدہ بلڈنگ پلان، سائٹ پلان، این او سی اور دیگر متعلقہ دستاویزات تین روز کے اندر جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ مطلوبہ دستاویزات پیش نہ کرنے یا خلاف ورزی ثابت ہونے کی صورت میں سندھ پبلک پراپرٹی (ریموول آف انکروچمنٹ) ایکٹ 2013سمیت متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔دوسری جانب علاقہ مکینوں نے روزنامہ جرأت کے توسط سے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی وسیم شمشاد سے مطالبہ کیا ہے کہ شکایات پر شفاف تحقیقات کرتے ہوئے اگر کسی قسم کی غیرقانونی تعمیر یا تجاوزات ثابت ہوں تو قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔اور تعمیر ڈھانچے کو مسمار کیا جائے ۔
سندھ بلڈنگ


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں