سفارتی محاذ پر پزیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہورہی، بلاول بھٹو
شیئر کریں
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار
پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح کی سفارتی محاذ پر پاکستان کی تاریخی پذیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہورہی۔ کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر بزدلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے حملہ آور دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسزکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ بزدلانہ فعل سے واضح ہوا کہ عالمی سطح کی سفارتی محاذ پر پاکستان کی تاریخی پذیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہورہی۔


