میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کافیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا

پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کافیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

صوبہ پنجاب میں نگراں وزیر اعلی کے تقرر کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹیاں صوبے کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو کے نام پر اتفاق رائے میں ناکام رہی جس کے بعد اب نگراں وزیر اعلی کے نام کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔پنجاب اسمبلی میں حکمراں جماعت اور اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹیوں کا اجلاس اسپیکر سبطین خان کی صدارت میں دو گھنٹے سے زائد جاری رہا لیکن طویل اجلاس کے باوجود دونوں جانب سے نگراں وزیر اعلی کے ناموں پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔دوران اجلاس اراکین ایک دوسرے کے نیب کیسز اور نامزد امیدوار کی رشتہ داریوں کا حوالہ دیتے رہے اور نگراں وزیر اعلی کے لیے ایک دوسرے کے تجویز کردہ ناموں کو متنازع قرار دیتے رہے۔پارلیمانی پارٹی کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے راجا بشارت، ہاشم جواں بخت اور میاں اسلم اقبال جبکہ قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے ملک محمد احمد خان، سید حسن مرتضی اور ملک ندیم کامران کے نام تجویز کیے تھے۔میڈیا سے گفتگو میں حکومتی کمیٹی کے اراکین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیر اعلی کا فیصلہ نہیں کر سکے اور اب فیصلہ الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔راجا بشارت نے کہا کہ نگراں وزیر اعلی کے لیے دو پارلیمانی کمیٹیاں بنائی گئی تھیں اور اس کے اجلاس میں دو ناموں پر بات ہوئی، جو نام ہم نے دیے ان کو اگر کسی بھی پیمانے پر دیکھیں تو اپوزیشن سے بہتر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دو دنوں سے نامزد لوگوں کی درگت بن رہی ہے، وہ فیصلے کریں جو عوام کو قابل قبول ہوں، اپوزیشن دو ناموں پر اڑی رہی، ہم نے نصیر احمد کا نام بھی دیا جبکہ اس کے علاوہ دو بیوروکریٹس کے نام بھی دیے۔راجا بشارت کا کہنا تھا کہ فیصلہ یہ ہوا ہے کہ دونوں اطراف کے نام الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے اور چاروں امیدواروں کے کردار کو سامنے رکھ کر بہتر شخص کا نام لایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسے شخص کو سامنے لایا گیا جو متنازع ہو تو ہمارے پاس سارے فورم ہیں اور عدلیہ سمیت ہر جگہ جائیں گے، آج بھی جو نام ہم نے دیے ان کے ناموں سے ہر لحاظ سے بہتر ہیں کیونکہ ہم نے ملی بھگت سے نام نہیں دیے۔اس موقع پر حکومتی کمیٹی کے رکن میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہم نے نگراں وزیر اعلی پر فیصلہ کرنا تھا، نوید چیمہ، احمد نواز سکھیرا اور نصیر احمد خان کے نام سامنے رکھے۔ان کا کہنا تھا کہ جس کا کردار اچھا ہو اور انتظامیہ کا تجربہ ہو اسے آگے لایا جائے، احمد نواز سکھیرا ہمارے اور ان کے بھی کام کرتے رہے لہذا تجربہ کار لوگوں کو سامنے لایا جائے۔کمیٹی کے تیسرے رکن ہاشم جواں بخت نے کہا کہ ایسا نگراں وزیر اعلی ہونا چاہیے جس کا تجربہ ہو، ہمارے سارے نام غیر جانبدار ہیں، کاش اپوزیشن ہمارے ساتھ بات کرتی لیکن اب فیصلہ الیکشن کمیشن میں چلا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں