میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میمز اور ریلز کے دور میں لوگوں کو ہنسانا سب سے مشکل کام ہے، اکشے کمار

میمز اور ریلز کے دور میں لوگوں کو ہنسانا سب سے مشکل کام ہے، اکشے کمار

جرات ڈیسک
هفته, ۲۷ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

اسٹینڈ اپ کامیڈینز کا دل سے احترام کرتا ہوں، اسٹیج پر اکیلے کھڑے ہو کر مجمع کو ہنسانا انتہائی مشکل کام ہے،انٹرویو

نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دور میں طنز و مزاح کا کام مزید چیلنجنگ ہو گیا ہے، میمز اور ریلز کے دور میں لوگوں کو ہنسانا سب سے مشکل کام ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی نئی ایکشن کامیڈی فلم ”ویلکم ٹو دی جنگل”کی پروموشن کے دوران ایک انٹرویو میں کیا۔ اکشے کمار نے کہا کہ آج کے دور میں کامیڈی کرنا بہت زیادہ مشکل ہو چکا ہے،

اس وقت ہر طرف ریلز، میمز اور کامیڈی مواد کی بھرمار ہے تاہم، کامیڈی ایک بہت بڑے دریا کی طرح ہے جو کبھی خشک نہیں ہوتا، اس کی کئی اقسام ہیں، جیسے فزیکل کامیڈی، سچویشنل کامیڈی، سلیپ اسٹک اور ڈارک ہیومر۔

انہوں نے حالیہ برسوں میں ابھرتے ہوئے اسٹینڈ اپ کامیڈی کے رجحان کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کو ہنسانے کے بے شمار طریقے ہیں،اگر آپ انسٹاگرام کھولیں تو وہاں لامتناہی مضحکہ خیز ویڈیوز موجود ہیں اور لوگ روزانہ کامیڈی دیکھ رہے ہیں،

بہت سے باصلاحیت اسٹینڈ اپ کامیڈینز روز نیا مواد تیار کر رہے ہیں، لیکن یاد رکھیں، لوگوں کو ہنسانا آج بھی سب سے مشکل کاموں میں سے ایک ہے جسے اکثر لوگ آسان سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اسٹینڈ اپ کامیڈینز کا دل سے احترام کرتا ہوں، کیونکہ اسٹیج پر اکیلے کھڑے ہو کر مجمع کو ہنسانا انتہائی مشکل کام ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں