میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ حیدر آباد،اورنگزیب رضی ڈپٹی ڈائریکٹر کے مزے لوٹنے لگے

سندھ بلڈنگ حیدر آباد،اورنگزیب رضی ڈپٹی ڈائریکٹر کے مزے لوٹنے لگے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

گریڈ 18 کے افسران نظر انداز، غیر قانونی تعمیرات جاری ، نقشوں کی مشکوک منظوری
ساجد قائم خانی کی سہولت کاری، اہم فائلوں اور تعمیراتی معاملات میں اثر و رسوخ کااستعمال

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں مبینہ انتظامی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے انکشافات نے ادارے کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر اورنگزیب رضی کو مبینہ طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر کی اہم پوسٹ پر تعینات کرکے اہم معاملات سونپ دیے گئے ہیں، جبکہ ادارے میں موجود گریڈ 18کے دیگر افسران کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بعض اہم فائلوں، نقشہ جات کی منظوریوں اور تعمیراتی معاملات میںساجد قائم خانی کی مبینہ سہولت کاری بھی زیر بحث ہے ۔ شہری حلقوں کے مطابق مختلف تعمیراتی منصوبوں اور فائلوں کی پراسیسنگ میں مخصوص افراد کو غیر معمولی رسائی حاصل ہے ، جس کے باعث شفافیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ طور پر غیر قانونی تعمیرات سے متعلق بعض معاملات میں اندرونی سطح پر سہولت فراہم کی جاتی رہی ہے ، جس کی وجہ سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ شہری حلقوں اور بلڈنگ شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں متعدد تجربہ کار افسران موجود ہونے کے باوجود ایک جونیئر افسر کو غیر معمولی اختیارات دینا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے ۔ عوامی حلقوں نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور میرٹ کے مطابق افسران کو ذمہ داریاں دی جائیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مبینہ طور پر غیر قانونی تعمیرات، نقشہ جات کی منظوری اور فائلوں کی پراسیسنگ جیسے حساس معاملات میں اورنگزیب رضی کا کردار نمایاں ہے ، جبکہ ادارے کے اندر کئی افسران اس صورتحال پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ان الزامات میں صداقت ہے تو یہ نہ صرف ادارے کی ساکھ بلکہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے بڑھتے رجحان کا بھی سبب بن سکتا ہے ۔شہری تنظیموں نے حکومت سندھ، چیف سیکریٹری سندھ اور اینٹی کرپشن اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں جاری مبینہ بے ضابطگیوں، غیر قانونی تعمیرات اور اختیارات کے غلط استعمال کا فوری نوٹس لیا جائے تاکہ شہر میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں