میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برطانیا میں مریضوں کی زندگیاں دائو پر لگ گئیں، ادویات کی شدید قلت کا خدشہ

برطانیا میں مریضوں کی زندگیاں دائو پر لگ گئیں، ادویات کی شدید قلت کا خدشہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات سے فارمیسیوں سے اہم ادویات غائب ہونے لگیں
صورتِ حال برقرار رہی تو آنیوالے دنوں میں ادویات کی قلت سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے،ماہرین

مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات برطانیہ تک پہنچنا شروع ہو گئے جہاں ملک بھر میں فارمیسیوں سے اہم ادویات غائب ہونے لگیں۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتِ حال برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں ادویات کی قلت سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے۔رپورٹس کے مطابق بلڈ پریشر، مرگی اور کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کی دستیابی متاثر ہو رہی ہے جس سے مریضوں کو فالج، ہارٹ اٹیک اور دوروں جیسے خطرات لاحق ہیں، ادویات کی کمی کے باعث مریض ذہنی دبا کا بھی شکار ہو رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر سپلائی چین میں خلل اس بحران کی بڑی وجہ ہے، فضائی اور سمندری مال برداری کے اخراجات میں اضافے سے ادویات کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں